ايف سي آر کو ختم کرنے کی ضرورت
ایف سی آر کونافذ کرنے کا مقصد قبائلی لوگوں کو دبانے ، 19ویں صدی میں روس کو سامراجی مقاصدسے باز رکھنا اوران پر مشتمل افغان سرحد تک کے راستے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ ایف سی آر کا بنیادی مقصد استعماری طاقت کے مفاد میں بالواسطہ طور پر اس خطے کی سربراہی کرنا تھا۔ بدقسمتی سے پاکستان کی آزادی کے نصف صدی بعد بھی فاٹا پر 2018 تک دقیانوسی/فرسودہ انتظامی اور قانونی نظام کے ذریعے حکمرانی کی گئی۔ بنیادی انسانی، عدالتی اور قانونی حقوق سے انکار اور ان کےگٹھ جوڑ معاشی پسیماندگی کے ساتھ مل کر وہ وجوہات بنی جس سے لوگوں کی خواہش کے مطابق ایف سی آر کو ختم کیا گیا۔
